سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے جعلی تبصروں (ریویوز) کی خریدوفروخت میں ملوث 16 ہزار گروپ ختم کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ گروپس فیس بک کے دئیے ہوئے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے خدمات اور مصنوعات کی خریدوفروخت کیلئے جھوٹے تبصرے حاصل کرنے یا بیچنے میں ملوث تھے جس پر فیس بک نے دوسری بار کارروائی کی۔
برطانوی ادارے سی ایم اے کے مطابق فیس بک نے پیسوں کے ذریعے خریدے یا بیچے جانے والے مواد پر مختلف پابندیاں عائد کردی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو گمراہ کرسکتا ہے اور صارفین فضول یا نقصان دہ مصنوعات یا خدمات خریدتے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم فیس بک کا کہنا ہے کہ ہم نے سی ایم اے سے تفصیلی گفتگو کی ہے تاکہ یہ مسئلہ حل کیا جاسکے۔ ہمارے پلیٹ فارمز پر عوام کو گمراہ کن مواد مہیا کرنے کی اجازت نہیں ہے جس میں جعلی ریویوز بھی شامل ہیں۔
آج سے 2 سال قبل 2019ء میں سی ایم اے نے گمراہ کن ریویوز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جو فیس بک کے ساتھ ساتھ ای بے اور دیگر پلیٹ فارمز پر مہیا کیا جارہا تھا جس کے بعد فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز حرکت میں آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی سائبر سیکیورٹی مرکز نے واٹس ایپ صارفین کے لیے الرٹ جاری کردیا