فیس بک پر دوستی، پاکستان پہنچنے والی انجو کے شوہر کا بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک پر دوستی، پاکستان پہنچنے والی انجو کے شوہر کا بیان سامنے آگیا
فیس بک پر دوستی، پاکستان پہنچنے والی انجو کے شوہر کا بیان سامنے آگیا

پاکستانی شہری سے فیس بک پر دوستی کے باعث ہندوستان سے پاکستان پہنچنے والی انجو نامی خاتون کے شوہر کابیان بھی سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انجو نامی خاتون کے شوہر اروند اپنی اہلیہ کے واپس آنے کے لیے پرامید ہیں۔ واضح رہے کہ انجو نامی خاتون 22 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچیں جہاں وہ اپنے سوشل میڈیا کے دوست نصراللہ خان کے گھر بطور مہمان رکی ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین خاتون انجو نے اپنے شوہر اَروند کو بتایا تھا کہ وہ ریاست راجستھان کے شہر جے پور جا رہی ہیں تاہم اتوار کے روز اروند کو میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ اُن کی اہلیہ بارڈر کے پار ہیں۔

اروند نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ کا اُن سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ تھا اور اتوار کی شام چار بجے انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں موجود ہیں اور دو سے تین دنوں بعد واپس آ جائیں گی۔

جب اروند سے انجو کے پاکستان میں دوست کے حوالے سے پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم تھا اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اُن کی اہلیہ ان کے پاس واپس آجائے گی۔

مزید پڑھیں:سندھ میں 3 ہندو بہنوں کی اغوا کاروں سے زبردستی شادی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اروند بھیواڑی شہر میں کام کرتے ہیں اور انجو نجی فرم میں بائیو ڈیٹا انٹری آپریٹر کے امور سر انجام دیتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ انجو نے 2020 میں پاسپورٹ بنوایا کیونکہ وہ بیرون ملک نوکری کرنا چاہتی تھیں۔

Related Posts