مراد آباد: بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلح شخص نے انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے رہنما سنتوش پندھاری کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں پیش آیا۔ وشوا پریشد رہنما کو گولی مارنے والا ان کا واقف کار نکلا۔ گولی وی ایچ پی لیڈر کے پیٹ پر لگی جس کے بعد انتہا پسند رہنما کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
روسی حاملہ خواتین کی ارجنٹائن منتقلی میں اضافہ
وشوا ہندو پریشد رہنما کو مراد آباد کے نجی ہسپتال میں طبی امداد کیلئے داخل کرایا گیا۔بھارتی پولیس کی بھاری نفری ملزم کی گرفتاری کیلئے تعینات کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ ماجھولا تھانے کی حدود میں ہوئی۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ملزم سرارہ میونسپل کارپوریشن کا کارپوریٹ ورکر ہے جس نے نامعلوم وجوہات کے باعث وشوا ہندو پریشد رہنما کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ سنتوش پندھاری وینکٹ ہال میں میٹنگ کیلئے آئے تھے۔
ملزم کا نام رجت شرما بتایا گیا ہے۔ میٹنگ میں شرکت کے بعد جب ہندو انتہا پسند رہنما ملزم سے ملاقات کیلئے گئے تو اس نے گولی مار کر گرا دیا جبکہ ملزم موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا۔ راہگیروں نے سنتوش پندھاری کو ہسپتال داخل کرادیا۔طبی امداد دی جارہی ہے۔