صحت کے شعبے میں عوام کیلئے سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ہم شعبۂ صحت میں عوام کو دی گئی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت
ہم شعبۂ صحت میں عوام کو دی گئی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ ہم صحت کے شعبے میں عوام کیلئے سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ عوام کیلئے 50 بستروں کا آئی سی یو فعال کردیاگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ خزانہ و صحت تیمورخان جھگڑا نے کہا کہ کے پی کے صحت کی سہولیات میں توسیع لا رہا ہے، 50 بستروں کا آئی سی یو صوبائی حکومت کے اخراجات سے فعال بنایا گیا۔

پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال، چارسدہ میں ہم نے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو کو فعال کردیا جس سے ضلعے کے عوام الناس فائدہ اٹھا سکیں گے اور خود وادئ پشاور کیلئے بھی سہولیات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 

وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ سہولت میں توسیع وفاقی حکومت کے تعاون سے کی گئی جبکہ اگست کے دوران ایک 100 بستروں پر مشتمل یونٹ بھی فعال کر لیا جائے گا۔ بلا شبہ کورونا وائرس کے کیسز اور ہسپتالوں میں داخلے کم ہو گئے ہیں، تاہم شعبۂ صحت پر توجہ دے رہے ہیں۔

تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کیسز میں کمی کے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم وائرس کے دوسرے حملے کیلئے تیاری کر رہے ہیں اور شعبۂ صحت کو ترجیح دینا اور سہولیات میں توسیع اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں تاکہ عوام کو مہلک وائرس سے بچایا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ کے پی کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی اخراجات کیلئے 318 ارب کی خطیر رقم مختص کی جو کسی بھی صوبے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ترقیاتی اخراجات کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص ہے۔تیمور جھگڑا