ایکسائز آفس اسلام آباد نے چوری کی گاڑیاں راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکسائز آفس اسلام آباد نے چوری کی گاڑیاں راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیں
ایکسائز آفس اسلام آباد نے چوری کی گاڑیاں راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیں

اسلام آباد: ایکسائز آفس اسلام آباد میں چوری کی گاڑیاں راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دی گئیں، یہ گاڑیاں پنجاب کے مختلف علاقوں سے چوری ہوئی تھی جبکہ ان کی رجسٹریشن اسلام آباد سے ہوئی تھی۔

جب یہ گاڑیاں ٹرانسفر ہونے کے لیے اسلام آباد ایکسائز آفس آئیں تو فائل چیک کرنے پر پتہ چلا کہ گاڑیاں چوری کی ہیں اور مالکان نے ایکسائز آفس کو آگاہ کیا ہوا تھا۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایکسائز ڈائریکٹر اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اب تک تقریباً 30سے زائد گاڑیاں پکڑ کر پولیس کے حوالے کرچکے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ مالکان تک گاڑیاں پہنچ جائیں۔

ہم نے ای کچہری کا آغاز کردیا ہے،باقاعدہ طور پر مورخہ 25-09-2020سے باقاعدہ ای کچہری لگائی جائے گی،جس میں شہریوں کے رجسٹریشن کے متعلق ہر قسم کے مسائل کا فوری طور پر حل کیا جائے گا،ہم آن لائن ٹیکس بھی شروع کر رہے ہیں جس سے شہری فائدہ اٹھائیں گے اور اپنی گاڑیوں کا ٹیکس گھر بیٹھے ادا کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ہم نے ڈور ٹو ڈور رجسٹریشن بھی شروع کر دی ہے،جس سے شہری فائدہ اٹھائیں اب انہیں ایکسائز آفس آنے کی بالکل ضرورت نہیں ہمارے آفس کال کریں ہماری ٹیم گھر جاکر رجسٹریشن کرے گی،اب ہم نے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے جو بھی شہری شو روم سے گاڑی خرید گا اس گاڑی کو ایکسائز آفس کا عملہ شوروم پر ہی رجسٹر کر دے گا۔ وہی پر نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن بک دی جائے گی۔

ایکسائز ڈائریکٹر اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا تھا کہ میں تمام شہریوں سے کہتا ہوں کہ تمام سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا قیمتی وقت بچاتے ہوئے گاڑی گھر بیٹھ کر رجسٹریشن کرائیں،ہم ہر وقت شہریوں کو سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،شہریوں کی خدمت ہمارا فرض اولین ہے۔

Related Posts