سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز، پرائیوٹ اسکولوں میں امتحانات شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh extends closure of educational institutions till May 23

کراچی : سندھ کے پرائیوٹ اسکولوں نے یکم اپریل سے امتحانات کا آغاز کرکے سرکاری رٹ کو چیلنج کر دیا ،حکومت خاموش تماشائی،بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے 7 جون سے سالانہ امتحانات شروع کرنے کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، بیشتر پرائیوٹ اسکولوں نے آج یکم اپریل سے سالانہ امتحانات لینا شروع کردیاہے۔

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے امتحانات فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشترپرائیویٹ اسکولوں نے پرائیوٹ اسکولز کے ریگولیٹرمنسوب صدیقی کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں،ڈائریکٹر جنرل نے آرڈر کیا تھا کہ امتحانات 7 جون سے شروع ہوں گے تاہم الائیڈ اور اسمارٹ اسکول سمیت سندھ میں سیکڑوں اسکولوں نے سالانہ امتحانات شروع کر دیئے، ڈائریکٹر ارفعہ ملاح کو شکایت کے باوجود امتحانات نہ رک سکے۔

اس حوالے سے چیئر مین اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزا نے بتایا کہ ہم نے پرائیوٹ اسکولوں کی من مانی سے متعلق ارفعہ ملاح اور منسوب صدیقی کوفون بھی کیے تاہم دونوں فون ہی نہیں اٹھا رہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے باث پہلے ہی پڑھائی متاثر ہو چکی ہے اور بچوں کی تیاری نہیں ہے تاہم بغیر پڑھائے جلدی امتحانات کرانے کا مقصد اسکول بند ہونے سے پہلے فیس وصول کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:محکمۂ تعلیم کانوٹیفیکیشن، مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی سے شروع ہوں گے

غیر قانونی امتحانات میں طلبہ کو فیس نہ دینے کی وجہ سے سالانہ امتحانات میں بیٹھنے سے روک دیا گیا ہے،ندیم مرزا کا کہنا تھا کہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے فوری نوٹس لیے اور سرکای رٹ چیلنج کرنے پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Posts