اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: ڈسٹرکٹ بار کا سابق صدر گرفتار، وکلاء آج احتجاج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: ڈسٹرکٹ بار کا سابق صدر گرفتار، وکلاء آج احتجاج کریں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: ڈسٹرکٹ بار کا سابق صدر گرفتار، وکلاء آج احتجاج کریں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے سابق صدر ملک ظفر کھوکھر کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس پر وکلاء نے آج احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے سابق صدر ملک ظفر کھوکھر کو گرفتار کر لیا جنہیں ہائیکورٹ حملہ کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

ہائیکورٹ نے ملک ظفر کھوکھر کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ ملک ظفر کھوکھر کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا جس پر وکلاء سراپا احتجاج ہیں۔

آج اسلام آباد بار کونسل نے ضلع کچہری سے لے کر ڈی چوک تک مارچ کا اعلان کیا ہے۔ وکلاء ساتھیوں کی رہائی اور گرائے گئے چیمبرز کی تعمیرِ نو کا مطالبہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں پولیس نے ہائی کورٹ کے سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں 34 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق جن وکلاء کے خلاف 5 روز قبل توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لائسنس کی معطلی کے لئے اسلام آباد بار سے بھی رجو ع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑپھوڑ، 34 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

Related Posts