پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا موقع، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا میچ آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا موقع، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا میچ آج ہوگا
پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا موقع، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا میچ آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا جو قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کا شاندار موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلا میچ جیتنے کے بعد 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج شام 6 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر امید ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناقابل شکست 104 رنز اسکور کیئے۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ہینری کلاسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3رنز سے شکست دےدی، رضوان کی سنچری

Related Posts