سابق رکنِ قومی اسمبلی، کالم نگار بشریٰ رحمان انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق رکنِ قومی اسمبلی، کالم نگار بشریٰ رحمان انتقال کر گئیں
سابق رکنِ قومی اسمبلی، کالم نگار بشریٰ رحمان انتقال کر گئیں

لاہور: سابق رکنِ قومی اسمبلی اور معروف کالم نگار و ادیبہ بشریٰ رحمان طویل عرصہ علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ان کی عمر 77 سال تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار بشریٰ رحمان کے اہلِ خانہ نے سابق رکنِ اسمبلی کے انتقال کی تصدیق کردی۔ بشریٰ رحمان کے صاحبزادے حسن کا کہنا ہے کہ میری والدہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جو کافی عرصے تک علیل رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف براڈکاسٹر یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

رکنِ قومی اسمبلی کی حیثیت سے ملک و قوم کی خدمت کرنے والی بشریٰ رحمان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ کالم نگار بشریٰ رحمان کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد لاہور کے علاقے نیو گارڈن ٹاؤن، احمد بلاک میں ادا کی جائیگی۔

آج سے 77 سال قبل 29 اگست 1944 کو بہاولپور میں آنکھ کھولنے والی بشریٰ رحمان نے 4سال تک رکنِ صوبائی اسمبلی (پنجاب) اور رکنِ قومی اسمبلی کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ ان کے انتقال پر معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں مشہورومعروف براڈ کاسٹر اور ریڈیو پاکستان پر ادبی پروگرامز کی جان سمجھے جانے والے صداکار یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، جو 3 برس قبل 2019 میں گلستانِ جوہر میں اپنے پرانے گھر منتقل ہوئے۔ 

آج سے 3 سال قبل بھی ان کی علالت اور زیرِ علاج ہونے کی خبریں زیر گردش رہیں۔ یاور مہدی کے چھوٹے بھائی سابق نائب صدر نیشنل بینک حسن مہدی کا انتقال بھی 3 سال قبل سن 2019 میں امریکا میں ہوا۔یاور مہدی کا انتقال گزشتہ ماہ جنوری میں ہوا۔

Related Posts