پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین سابق شوہر کے ظلم کا نشانہ بن گئیں، انصاف کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین سابق شوہر کے ظلم کا نشانہ بن گئیں، انصاف کی اپیل
پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین سابق شوہر کے ظلم کا نشانہ بن گئیں، انصاف کی اپیل

کراچی: پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پیشی کے موقع پر سابق شوہر کے ظلم کا نشانہ بن گئیں، ملیر کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین اوران کے بھائی کوعدالت میں پیشی پرسابق شوہرکے وکلا نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

پی ٹی آئی رہنماء لیلیٰ پروین نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے بھائی نے65لاکھ کا چیک باؤنس ہونے پرسابق شوہرایڈوکیٹ حسنین کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔آج عدالت میں پیشی پرسابق شوہرکے ساتھی وکلا نے مجھے اورمیرے بھائی پرتشددکیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ظلم کی انتہاء کردی گئی،میں اور میرا بھائی ملیر بار میں جج کے چیمبر میں انصاف کے لیے آئے تھے مگر علی حسنین سرگانہ اور ان کے وکلا کے بھیس میں موجود دہشت گردوں نے یرغمال بنا کر بدترین تشدد کیا۔

لیلیٰ پروین نے کہا کہ سابق شوہر حسنین کے ساتھی وکلا نے مجھ پراورمیرے بھائی پروکلا کوگالیاں دینے کا الزام لگا کرشورمچایا۔ شہزاد سعید،جلبانی اوردیگروکلا نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ہی لوگوں انصاف نہیں دلا سکتی تو ہم عوام کی کیا رہنمائی کریں گے، انہوں نے کہا کہ محترم چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم عمران خان آ پ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور آپ ہی کو عوام کو اور اللہ کو جواب دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں: شادی سے انکار پر لڑکے نے اپنی نو عمر کزن کو قتل کردیا

لیلیٰ پروین نے کہا کہ آج قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں کوئی قانونی ادارہ نہ تھا نہ کوئی ان کو بچانے والا تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ جب ہمیں انصاف نہیں مل سکا تو عام آدمی کا کیا ہوتا ہوگا؟

Related Posts