عمران خان کو قتل کی دھمکیاں، ن لیگ کا سابق ضلعی چیئرمین رائے قمرالزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینے پر مسلم لیگ (ن) کے سابق ضلعی چیئرمین رائے قمر الزمان کھرل کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما و سابق ضلعی چیئرمین حافظ آباد رائے قمر الزمان کھرل کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک انصاف کے کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج، اہم شاہراہیں بلاک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رائے قمر الزمان کھرل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ رائے قمر الزمان نے بیان دیا کہ عمران خان کہتا ہے کہ مجھ پر حملہ شہباز شریف نے کروایا، میں کہتا ہوں یہ واجب القتل ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ رائے قمر الزمان کھرل نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت حکم دے گی، میں عمران خان کو خود گولی مار دوں گا۔ اسٹیج پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ 

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو سنگین دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر الزمان کھرل کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے  انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ 

 

Related Posts