بھارت کی ڈھٹائی، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو نارمل قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

indian home minister
بھارت کی ڈھٹائی، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو نارمل قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک بار پھر انتہائی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی کی صورتحال کو نارمل قرار دے دیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے وادی کی صورتحال کو نارمل قرار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق بحال ہوچکی ہے اور وادی میں اس وقت کوئی کرفیو نہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ وادی میں 3 ماہ سے انٹرنیٹ سروس کی بندش کا بھی دفاع کیا اور کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وہاں کی مقامی انتظامیہ کرے گی اور وہ جب بہتر سمجھیں گے وادی میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: جنوری 1989ء سے 894بچے شہید، ایک لاکھ 7ہزار 780 یتیم ہوچکے ہیں

امیت شاہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک انٹرنیٹ سروس سے متعلق تشویش ہے یہ فیصلہ جموں و کشمیر کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے ہی لیا جاسکتا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ وادی میں پاکستانی سرگرمیاں بھی ہیں اس لیے سیکیورٹی کو ذہن میں رکھیں، اس لیے جب بھی مقامی انتظامیہ کو صورتحال بہتر لگے وہ اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔

امیت شاہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی علاقے میں کوئی کرفیو نہیں ہے، ادویات مناسب طور پر دستیاب ہیں جب کہ ادویات کی فراہمی کے لیے موبائل میڈیسن سروس بھی شروع کردی گئی ہے لہذا وادی میں کوئی مسئلہ نہیں۔

Related Posts