ہر شخص سرمایہ کاری کرتے ہوئے نیب کے نوٹس سے ڈرنے لگا ہے، مرتضیٰ وہاب

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سندھ میں ریسکیو 1122 کے طرز پر سسٹم مرتب کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب
سندھ میں ریسکیو 1122 کے طرز پر سسٹم مرتب کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی:حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جہاد کے چکر میں حکومتی اکنامک اینگل خراب ہوگیا ہے، ہر شخص سرمایہ کاری کرتے ہوئے نیب کے نوٹس سے ڈرنے لگا ہے۔

بدھ کو کراچی چیمبر آف کامرس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں لوگ اپنی دکانوں کا کچرا سڑک پر پھینک دیتے ہیں، ریسٹورانٹ میں صفائی کے بعد کچرا باہر پھینک دیا جاتا ہے۔

طریقہ کار یہ ہے کہ باہر ایک بڑا کچرے کا ڈبہ رکھ کر اس میں سب کچرا جمع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کو اس درد اور احساس کو سمجھنا ہوگا۔ انڈر پاسز کی تعمیر میں ایک دو جگہ ٹائلز لگائے گئے، جس پر مجھے خوشی تھی۔

آج صبح آتے ہوئے ہی دیکھا کہ ان ٹائلوں پر پان کی پیک کا مقابلہ چل رہا ہے۔ میڈیا کو بھی شہریوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے میں کردادر ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کو کوئی بھی اون کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔

ویسٹ سے انرجی بنانے میں نیپرا کی ٹیرف پالیسی کی وجہ سرمایہ کاری نہیں آرہی۔ کرپشن کے خلاف جہاد کے چکر میں حکومتی اکنامک اینگل خراب ہوگیا ہے، ہر شخص سرمایہ کاری کرتے ہوئے نوٹس سے ڈرنے لگا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی چیمبر کے ساتھ ریسائیکلنگ پلانٹ پر کام کرنے کو تیار ہے۔ کراچی چیمبر اس میں ہمیں تجاویز دے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ پلاسٹک بیگ کے خلاف ہم نے پالیسی بنائی۔

کراچی چیمبر اپنے لوگوں کو آگاہ کرے کہ پلاسٹک کا استعمال ختم کرے۔ شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال نہ کریں۔ ویسٹ اور انوائیرمنٹ تبدیلی بڑا مسئلہ ہے اس پر مل کر کام کرنا ہوگا۔