پاکستان میں کام کرنے والی ہر خاتون کو ہراسگی کا سامنا ہے۔سونیا حسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والی ہر خاتون کو ہراسگی کا سامنا ہے اور مطالبہ کیا کہ کسی بھی خاتون کی تذلیل نہ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ہر کام کرنے والی خاتون کو روزانہ کی بنیاد پر توہین، ہراسگی، سلٹ شیمنگ اور طعن و تشنیع کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 کترینہ کیف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی افواہیں دوبارہ کیوں؟

معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ خواتین سے تعصب کا برتاؤ نہیں ہونا چاہئے، ہمیں من حیث القوم بیدار ہونے اور اس صورتحال سے نمٹنے کی ضرورت ہے جبکہ خواتین ملک کی نصف آبادی ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین کا مقصد کسی کے بھی ہاتھوں تنقید کا نشانہ بننا نہیں ہے۔ ہم رہنما، کامیابی حاصل کرنے والی اور جنگجو خواتین  پاکستان کا مستقبل ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مختلف اداکاراؤں پر ہنی ٹریپ کے طور پر استعمال ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بالواسطہ ردِ عمل کے طور پر سونیا حسین کا کہنا تھا کہ خواتین چاہتی ہیں کہ ان کی عزت کی  جائے۔ 

 

Related Posts