ہر 5 میں سے 4 پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف قربانی دینے کو تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہر 5 میں سے 4 پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف قربانی دینے کو تیار
ہر 5 میں سے 4 پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف قربانی دینے کو تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستانی قوم کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہے، ہر 5 میں سے 4 پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گیلپ سروے کے نتائج شائع کیے گئے جن کے مطابق ہر 5 میں سے 4 پاکستانی اپنے کچھ انسانی حقوق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قربان کرنے کو تیار ہیں۔

عالمی سروے کرنے والے ادارے گیلپ سروے کے مطابق ہر 5 میں سے 4 یعنی 78 فیصد پاکستانی کہتے ہیں کہ ہم وائرس کی روک تھام کے لیے اپنے انسانی حقوق قربان کردیں گے۔

یاد رہے کہ  کورونا وائرس دُنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 33ہزار 976 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 لاکھ 22ہزار 196 افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں  33ہزار 976افراد ہلاک

Related Posts