اگر الیکشن میں ہار بھی گیا تو اقتدارآسانی سے منتقل نہیں ہوگا، ٹرمپ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر الیکشن میں ہار بھی گیا تو اقتدارآسانی سے منتقل نہیں ہوگا، ٹرمپ
اگر الیکشن میں ہار بھی گیا تو اقتدارآسانی سے منتقل نہیں ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگرانتخابات میں ناکام ہوا تو اقتدار پْرامن طریقے سے منتقل نہیں ہوگا۔امریکی صدر کا ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر شدید اعتراض۔

عالمی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر شدید اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ طریقہ استعمال ہوا تو ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورت اگر 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست ہوئی تو آسانی سے اقتدار منتقل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے باعث پانچ امریکی ریاستوں کی جانب سے ڈاک کے ذریعے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طریقے میں انتخابات میں بڑے پیمانے پر جعل سازی ممکن ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے جولائی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں ’میل ان‘ ووٹنگ پر شدید تحفظات ہیں اگر اس پر عمل درآمد ہوا تو وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔

Related Posts