ارطغرل کی اداکارہ برکو کیراٹلی نے اپنے رقص کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارطغرل کی اداکارہ برکو کیراٹلی نے اپنے رقص کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی
ارطغرل کی اداکارہ برکو کیراٹلی نے اپنے رقص کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

ترکی کے تاریخی ڈرامے ارطغرل کی اداکارہ برکو کیراٹلی اپنے پاکستانی مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ لاکھوں پاکستانی ان سے بہت زیادہ محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

برکو کیراٹلی نے ارطغرل ڈرامہ کے اردو ورژن میں روشنی کے نام سے کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی معصومیت بھری اداکاری سے لاکھوں دلوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

برکو کیراٹلی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہیں اور وہ اپنی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔ خوبصورت اور معصوم شکل کی مالکہ اپنے معمولات سے ہٹ کر زندگی گزارنے کی قائل ہیں۔

خوبصورت اداکارہ نے کچھ دیر قبل اپنی تازہ ویڈیوز اور تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو چند ہی لمحوں میں وائرل ہو گئی ہیں۔

 

خاص کر ان کے بےباک لباس میں اپنے گھر کے صحن میں رقص کرتی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔

برکو کیراٹلی نے شرارتی اور مسکرانے والے انداز میں اپنے کیمرے کے مختلف فلٹرز استعمال کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

اداکارہ نے اپنے شوہر سنان عقیل اور دوست مصطفیٰ کے ساتھ کشتی کی سواری کرتے ہوئے پرلطف انداز میں بھی ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

Related Posts