ترک صدر نے اپنے داماد وزیر خزانہ برات البیرک کا استعفیٰ قبول کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Erdogan accepts son-in-law’s resignation as finance minister

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونیوالے اپنے داماد وزیر خزانہ برات البیرک کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

ترکی نے سابق نائب وزیر اعظم لطفی الوین کو اپنا وزیر خزانہ مقرر کردیا ہے، لطفی الوین وزیر ترقیاتی اموررہے ہیں جبکہ رجب طیب اردگان کی حکومت کے تحت نائب وزیر اعظم ہیں۔

برات البیرک نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ صحت کی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہے ہیں جس کے بعد ان کے استعفیٰ دینے کی درخواست قبول ہوگئی ہے ۔

ایوان صدر کی جانب سے وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنے دو سالہ دور حکومت میں برات البیرک کی کامیابیوں کی تعریف کی گئی ہے۔

صدر اردگان کے دامادکے اچانک استعفیٰ نے حکومت کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے، حکمران جماعت کے کچھ ارکان کہتے ہیں کہ ان کے جانے سے صدر کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیر خزانہ برات البیرک نے دو ہنگامہ خیز سالوں کے لئے معاشی پالیسی کی نگرانی کی جس کے دوران ترکی نے معاشی سست روی ، کورونا اور لیرا میں 45 فیصد گراوٹ کا مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا

حکمراں جماعت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برات البیرک صدر اردگان کے ممکنہ جانشین کی حیثیت سے تیار کر رہے ہیں تاہم ان کے استعفے کی وجہ سے ترکی میں سیاسی تناؤ کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

Related Posts