ای او بی آئی پنشنرز کو عید الاضحیٰ سے قبل 14 ہزار 500 روپے ادا کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای او بی آئی پنشنرز کو عید الاضحیٰ سے قبل 14 ہزار 500 روپے ادا کرے گی
ای او بی آئی پنشنرز کو عید الاضحیٰ سے قبل 14 ہزار 500 روپے ادا کرے گی

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں عید الاضحیٰ سے قبل پنشن اور 3 ماہ کے واجبات کی مد میں 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔

چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید کا کہنا ہے کہ ادارہ پنشنرز کی سہولیات میں بھی اضافہ کرے گا۔چیئرمین ای او بی آئی نے مزید کہا کہ یکم ستمبر سے ای او بی آئی پنشنرز یوٹیلٹی اسٹور سے 10 فیصد رعایت پر آٹا، چینی، چاول، گھی اور دالیں خرید سکیں گے۔

ای او بی آئی کے چیئرمین  نے بتایا کہ عید سے پہلے 8500 پنشن اور 6000 روپے واجبات کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ 3 ماہ قبل ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ ہوا تھا جسے وزارتِ خزانہ نے واپس لے لیا۔

وزارتِ خزانہ کے اقدام کے بعد پنشنرز کو  صرف 1 ماہ کیلئے ہی اضافہ شدہ رقم ادا کی گئی تاہم حکومتِ پاکستان نے ای او بی آئی کے پنشنرز کی ماہانہ پنشن کی رقم میں رواں ماہ دوباہ اضافے کی منظوری دے دی تھی۔

حکومتی منظوری کے بعد ریٹائرڈ پنشنرز کو ماہانہ 8 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے اور گزشتہ 3 ماہ کی اضافہ شدہ رقم بھی یکمشت ادا کی جائے گی، اس طرح آئندہ ماہ پنشن کی مد میں 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔

اضافے کی اطلاع پر ریٹائرڈ پنشنرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس اضافے پر وفاقی حکومت اور ای او بی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹربورڈ ملازمین کو  تنخواہ اور پنشن جاری کردی گئی

Related Posts