انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ٹھکرا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
دنیائے کرکٹ کی مہنگی ترین لیگ آئی پی ایل کو انگلش فاسٹ بولر نے چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ کیلئے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے اور وہ مکمل ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ڈیوڈ ولی کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی۔
مشہور پورن اسٹار زارا ڈار کا اونلی فینز تک کا سفر، پاکستان سے کیا تعلق ہے؟
پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن میں ڈیوڈ ولی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی، انہیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا۔
دوسری جانب پی ایس ایل ڈرافٹس کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ کئی نامور انگلش کرکٹرز رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 9 کے دوران اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کی تھیں اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔