انجینئر نثار احمدسائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے بلامقابلہ صدر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Engineer Nisar Ahmad elected President of Site Superhighway Association of Industry

کراچی : سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے 21-2020میں تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق انجینئرنثار احمد خان بلامقابلہ صدر، مسعود پرویز سینئر نائب صدر اور چوہدری محمد ریاض نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں کامیاب امیداواروں کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس کے بعد نومنتخب عہدیداروں نے یکم اکتوبر2020سے چارج سنبھال لیا ہے۔

سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے منتخب صدر انجینئرنثار احمد خان اجلاس عام سے خطاب میں کہاکہ وہ سائٹ سپرہائی وے کے صنعتکاروں کی خدمت کا موقع دینے پربے حدمشکور ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بلارکاوٹ پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:فیصل معیز خان نکاٹی کے بلامقابلہ صدرمنتخب

ایسوسی ایشن کے سبکدوش صدر شاہین الیاس سروانہ،سبکدوش سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد حفیظ میمن،سبکدوش نائب صدر عامر حسن لاری، سینئر ممبران جمشید احمد چاندی والا، جاوید علی غوری،راجہ محمد الیاس، شہنشاہ عالم،ناصر احمدمیر، اسلم ریاض،سہیل احمد ذکی اور دیگر ممبران نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Related Posts