فیصل معیز خان نکاٹی کے بلامقابلہ صدرمنتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری (نکاٹی ) کے انتخابات برائے 2021-20 میں فیصل معیز خان بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ شبیر اسماعیل سینئر نائب صدر اور نعیم حیدر بلامقابلہ نائب صدرکی نشستوں پرکامیاب قرار پائے ہیں۔

نکاٹی کے عہدیداروں کی نشستوں پر چناؤ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ30ستمبر2020مقرر کی گئی تھی تاہم مذکورہ بارہ تینوں امیدواروں کے مدمقابل کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس کے بعد تینوں امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

نکاٹی کے اعلامیے کے مطابق اظفر حسین،اختر اسماعیل امجدعلی، کامران اعجاز اورانعام الحسن منیجنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو تابش گوہر وزیراعظم کے مشیر مقرر

ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ہفتہ3اکتوبر2020کو طلب کیا گیا ہے جس میں سالانہ حسابات کی منظوری دی جائے گی اور نکاٹی کے نومنتخب عہدیداراپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔