کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی بلاول ہاؤس میں انجام پائی۔ منگنی کی تقریب کے لیے خاص انتظامات کیے گئے۔ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل سے تیار ہوئے۔ انہوں نے بوسکی کا سفید قمیص شلوار اور اوپر شال پہن کر منفرد انداز اپنایا۔جسے دیکھنے والوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری،بلاول بھٹو زرداری کی بم پروف گاڑی میں دو مرسڈیز، دس وی ایٹ اورپولیس پروٹوکول کے ساتھ ہوٹل سے بلاول ہاؤس پہنچایا گیا۔
چوہدری خاندان ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی بختاور بھٹو زرداری کے لیے انگوٹھی، تحائف اور مٹھائیاں بھی ساتھ لایا۔ اس دوران بلاول ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
Very sentimental & emotional day. So grateful for everyone’s love & prayers. Especially our PPP family whom I know are eager to participate. InshAllah this is only the beginning – will be able to celebrate in a post Covid world. Please keep SMBB and our family in your prayers💗🤗
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 27, 2020