پاکستان کو واپس بھیجنے کی وارننگ، شعیب اختر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پر برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پر برس پڑے، پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ہے، ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کو آخری وارننگ دی گئی تھی کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پاکستان ٹیم کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے اس تبصرے کہ اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی تو ہم دورہ منسوخ کر دیں گے پر میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ کوئی کلب ٹیم نہیں ہے، یہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ ہماری کرکٹ ختم نہیں ہوئی، آپ کو ہمارا احسان مند ہونا چاہیے کہ ایسے مشکل وقتوں میں ہم نے آپ کے ملک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب اختر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے بارے میں بات کر رہے ہیں، آپ کو تمیز کرنی چاہیے اور اس طرح کے بیان دینے سے گریز کرنے کے ساتھ آئندہ کے لیے محتاط رہنا چاہیے۔

دوسری جانب شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو وطن واپس بھیجا گیا تو آپ کو سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے چاہیں۔

علاوہ ازیں شعیب اختر نے قومی ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کمرشل پرواز پر بھیجنے پر پی سی بی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کیا پی سی بی کا دماغ کام نہیں کرتا؟ وہ ٹیم کے لیے چارٹرڈ پرواز کا انتظام نہیں کر سکتے تھے؟

Related Posts