ایمرجنگ ایشیا کپ، پاکستان نے نیپال کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور صرف 37 اوورز میں 179 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی 75 اور پراتس جی سی 26 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز داہانی نے 5، محمد وسیم نے 4 اور مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے مقررہ 180 رنز کا ہدف 33ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعود شکیل ملک سے باہر اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے تیار

طیب طاہر 51، عمیر بن یوسف 36 اور کامران غلام 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔صائم ایوب 24، حسیب اللہ 12 اور محمد حارث 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عماد بٹ 4 اور مبصر خان ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیپال کی جانب سے للت نارائن راجبنشی نے 3، پون سرف نے 2 اور کوشال ملا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts