انڈونیشین صدر کی ٹیکساس میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈونیشین صدر کی ٹیکساس میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک سے ملاقات
انڈونیشین صدر کی ٹیکساس میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک سے ملاقات

ہیوسٹن: انڈونیشین صدر جوکو وڈوڈو نے ٹیکساس میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک سے ملاقات کی جس میں ممکنہ سرمایہ کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جوکووی کے نام سے مشہور انڈونیشین صدر جو کو وڈوڈو نے انڈونیشیا کی نکل انڈسٹری میں ممکنہ سرمایہ کاری اور الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بیٹریوں کی مرمت پر ورکنگ سطح پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک کا ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان 

گزشتہ ہفتے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک بیٹری سے متعلق ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقاتوں کیلئے انڈونیشیا پہنچے تھے۔ انڈونیشیا برسوں سے بیٹری اور دیگر کاروباری امور پر معاہدوں کیلئے پر عزم ہے۔

انڈونیشین صدر نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے سفر کرکے ٹیکساس میں ایلون مسک سے ملاقات کی۔ صدر جوکووی نے ارب پتی شخصیت ایلون مسک کو نومبر میں اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

خیال رہے کہ دُنیا کے امیر ترین انسان اور ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا شمار ان افراد میں کیا جاتا ہے جن کا تنازعات کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ رہتا ہے۔ایلون مسک نے سابق امریکی صدر کو ہری جھنڈی دکھا دی۔ 

ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد جو خبر سب سے زیادہ سامنے آرہی تھی وہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی تھی۔ ایلون مسک کا 4 روز قبل کہنا تھا کہ اگر ٹوئٹر سے ڈیل کامیاب رہی تو ٹرمپ پر پابندی ختم کردیں گے۔ 

Related Posts