دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیز اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے اپنے ملازمین کو کام کے دوران موسیقی سننے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کیلئے خلائی جہاز تیار کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنے کمپنی ملازمین کے نام ایک ای میل میں کام کے دوران میوزک سننے کی ترغیب دی۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر برقرار
چین میں علی بابا سمیت بڑی ای کمپنیوں پر جرمانہ عائد کردیاگیا
ایمیزون کا آئندہ برس سے کریڈٹ کارڈز قبول نہ کرنے کا فیصلہ
میوزک اِن دا فیکٹری کے عنوان سے تحریر کی گئی ای میل میں ایلون مسک نے ملازمین کو سمجھایا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران موسیقی سننا کارکردگی میں بہتری لانے کا باعث بن سکتا ہے۔
اپنی ای میل میں ایلون مسک نے مزید کہا کہ میں فیکٹری میں موسیقی کی حمایت کرتا ہوں۔ ایسے تاثرات کا بھی حامی ہوں جو کام کو پرلطف بنا دیں۔ ایک ساتھی نے سوال کیا کہ کیا ایک کان میں موسیقی اور دوسرے سے ساتھیوں کی باتیں سنی جاسکتی ہیں؟
ایلون مسک نے کہا کہ مجھے ساتھی کی یہ بات بہتر لگی۔ اگر ساتھی کارکنان آپ کی بات سے متفق ہوں تو اسپیکر کے ذریعے متفقہ موسیقی سننے میں بھی کوئی ہرج نہیں۔ جو چیزیں آپ کا دن اچھا گزارنے میں معاونت کریں، مجھے ان کے بارے میں بتائیں۔