دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ بہترین حل ہے، محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahmood Maulvi

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ بہترین حل ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کا نعرہ لیکر اقتدار میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا مقصد چہرے نہیں بلکہ نظام کو بدلنا ہے، پاکستان میں ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات فیشن بن چکا ہے، کوئی بھی فریق ہار تسلیم نہیں کرتاکیونکہ پاکستان میں انتخابی نتائج بدل دیئے جاتے ہیں۔

ماضی میں تحریک انصاف نے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا لیکن کسی نے ہماری بات پر کان نہیں دھرے لیکن آج تحریک انصاف برسر اقتدار آکر نظام بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ آئندہ کوئی جماعت یا امیدوار نتائج پر سوال نہ اٹھاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتہائی کڑے وقت میں اقتدار سنبھالا ہے،پاکستان کو کئی مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان اور پوری حکومتی ٹیم اور پی ٹی آئی کا ایک ایک کارکن و ذمہ دار ملک میں بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں:مشیرِ خزانہ کے بیان کی روشنی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی معاشی اہمیت

محمود مولوی نے کہا کہ مخالفین محض الزامات لگاکر خود کو تسلی دے رہے ہیں ، ہم آنیوالے وقتوں کیلئے ایک ایسا مضبوط نظام بنانا چاہتے ہیں جس پر سب کو اعتماد ہوا۔ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے اور انشااللہ پاکستان تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئیگی اور پہلے سے زیادہ اکثریت کے ساتھ حکومت بنائینگے۔

Related Posts