سندھ کے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی پیپلز پارٹی سے چھٹکارے کے بعد آئیگی، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haneed Lakhani is criticizing the Sindh govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سندھ میں تسلسل سے کتوں کے کاٹنے کے واقعات وقوع پذیر ہورہے ہیں اور دن بدن ان واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اربوں کا راشن کھانے والے اب سندھ کی عوام کو کتوں سے کٹوا رہے ہیں ، سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین تو اکثر ہسپتالوں میں ہوتی ہے یہ تو معمول کی حادثات ہیں مگر سندھ کی عوام کی بدقسمتی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں پیناڈول کی گولی تک نہیں ملتی، کراچی جیسے شہر میں بھی کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجودنہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات سستی ہوں یا مہنگی سرکاری ہسپتالوں میں ان کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے کتے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز دنیا کی دسویں بڑی بیماری ہے، جس میں اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

سندھ میں کتے کا کاٹنا موت کا سبب بن چکا ہے، سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں نہ ہی ادویات ہوتی ہیں نہ ہی ڈاکٹرز، صحت کے لیے جاری ہونے والا اربوں کافنڈ سندھ حکومت کی کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چور وزیر اور ان کے کارندے مختلف طریقوں سے کرپشن کر کہ سارا فنڈ کھاجاتے ہیں ، سندھ کے غریب لوگ علاج معالجے کی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

روزانہ کی بنیادوں پر سندھ میں کتے کے واقعات سامنے آرہے ہیں اور معصوم بچے پاگل اور خونخوار کتوں کا شکار ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی نا اہلی اور محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے معصوم بچے اپنی ماؤں کی آنکھوں کے سامنے تڑپ تڑپ کر جان دے دیتے ہیں ، سندھ حکومت کو عیاشیوں اورکرپشن سے ہی فرصت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:شاندار تعلیمی خدمات پر کراچی کی ایک سڑک سسٹر برکمینزکونوے کے نام سے منسوب

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے تب تک صوبے میں بہتر ی نہیں آ سکتی، سندھ کی عوام اگر چاہتی ہے کہ ان کی زندگیوں میں خوشحالی آئے اور زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ان کو گھر کی دہلیز پر میسر ہوں تو پیپلز پارٹی سے نجات حاصل کرنا ہوگی ۔

Related Posts