جاپان کی ایک کمپنی نے ایسا الیکٹرونک کنٹرول سسٹم تیار کیا ہے جو پورے گھر کے معاملات سنبھال سکتا ہے جبکہ دیکھنے میں وہ لکڑی سے بنا ہوا ایک عام سا اسکیل محسوس ہوتا ہے۔
ڈیزائن کی مہارت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا شہکار دکھائی دینے والا موئی نامی کنٹرول سسٹم جاپان کے ساتھ ساتھ امریکا اور یورپ کے گھروں میں استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاہم کچھ ہی وقت کے بعد کمپنی اسے ایشیا سے تعلق رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوبر نے انتہائی مناسب کرائے کے ساتھ ہیلی کاپٹر ٹیکسی سروس شروع کردی
موئی نامی الیکٹرونک کنٹرول سسٹم پر ٹیکسٹ، تصویر اور ویڈیو سمیت ہر قسم کا ڈیٹا ظاہر ہوسکتا ہے جبکہ گھر کے بچے اور بڑے اس پر ایک دوسرے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہونے کے باعث یہ خبریں، موسم کا حال اور ستاروں کے اسرار بھی بیان کرسکتا ہے۔
الیکٹرونک کنٹرول سسٹم کی پیمائش صرف ڈیڑھ فٹ ہے جبکہ اس کے اندر گھر کے ٹمپریچر اور روشنی کو کنٹرول کرنے کے تمام تر آپشن موجود ہیں۔ پیغام رسانی کے لیے اس میں ٹیکسٹ ای میل اور وائس ای میل بھی شامل کیے گئے ہیں۔
کنٹرول سسٹم کو چلانے کے لیے اسمارٹ فون کی ایپ اور ڈائریکٹ ٹچ سسٹم دونوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ سسٹم گوگل سرچ، سوشل میڈیا اور دیگر اہم ایپس بھی استعمال کے لیے پیش کرتا ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنے والوں کی تعداد 5 ارب سے زائد ہو گئی جبکہ2018ء کے اعدادو شمار کے مطابق فیس بک سے حاصل ہونےو الی آمدنی 55.838 ارب ڈالر تھی۔
بگ فور سے مراد امریکا کی چار ایسی آن لائن سروس مہیا کرنے والی کمپنیاں ہیں جنہوں نے 2010ء سے لے کر موجودہ وقت تک دنیائے انٹرنیٹ حکومت کی جن میں فیس بک، گوگل، امیزون اور ایپل شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا: فیس بک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد 5 ارب سے زائد ہو گئی