ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6000 میگاواٹ کے لگ بھگ، لوڈ شیڈنگ طویل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6000 میگا واٹ کے لگ بھگ ہے جبکہ مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے وبالِ جان بن گئی۔

ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین رخ اختیار کر گیا، پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 484 میگا واٹ ہےاور بجلی کی طلب 28 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 516 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر لاہور میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے سے شہر کے متعدد علاقے رات بھر بجلی سے محروم رہے، سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز جواب دے گئے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث بچے، بوڑھے، خواتین اور بیمار شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی بھی کمی کا سامنا ہے، شدید گرمی اور حبس سے شہری نڈھال ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 34 فیصد ہوگئی، 20 اشیائے ضروریہ مہنگی

دوسری جانب کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، شہر میں 10 سے 12 گھنٹوں کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، شہر میں بجلی کی طلب 3 ہزار300 میگا واٹ ہے جبکہ سپلائی 2 ہزار950 میگا واٹ ہے، 350 میگا واٹ کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق لائنز ایریا، صدر، سٹی ریلوے کالونی، ہجرت کالونی میں 10سے 12 گھنٹے تک بجلی کا تعطل ہے، نیو کراچی، مدینہ کالونی، سندھی ہوٹل، ناگن چورنگی کے اطراف میں بھی 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سراپا احتجاج ہیں، گرمی کیساتھ ہی عوام کا پارہ بھی ہائی ہو گیا، لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔

Related Posts