اسلام آباد: کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔ بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں، پہلی درخواست میں جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس سے کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
شمالی کوریائی ہیکرز نے 2022 میں سب سے زیادہ کرپٹو کرنسی چوری کی
نیپرا میں دائر دوسری درخواست سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس میں اکتوبر تادسمبرسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا اٹھارٹی 28 فروری کو دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گی۔