خیبرپختونخوا کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے،خرم دستگیر خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو بائیڈن کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان بے بنیاد ہے، وزیرِ توانائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور:وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تقریبا تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے جس پر پیسکو اور ٹیسکو حکام اور فیلڈ سٹاف تعریف کے مستحق ہیں، تباہ شدہ بجلی کے کھمبوں،ٹرانسمیشن لائنوں کو ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کیا جائیگا۔سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے قومی پالیسی بنائی جائیگی۔

وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے ان خیالات کا اظہار سیلاب سے گرڈ سٹیشنز، فیڈرز، ٹرانسمیشن لائنوں اور کھمبوں سمیت بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کے علاوہ بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کے حوالے سے پیسکو ہیڈ کوارٹرڈمیں ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے پیسکو اور ٹیسکو حکام کو ہدایت کی کہ بالائی سوات اور باجوڑ کے باقی ماندہ سیلاب زدہ علاقوں میں جلد از جلد بجلی بحال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت بجلی کے جوائنٹ سیکرٹری عالم زیب کو خیبرپختونخوا میں بجلی کی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کی نگرانی اور نگرانی کیلئے یہاں تعینات کیا گیا ہے اور صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزارت کو دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ 9بند گرڈ اسٹیشنوں میں سے 6گرڈ سٹیشنوں پر بجلی بحال کر دی گئی ہے، اسی طرح صوبے میں 126متاثرہ فیڈرز میں سے 121فیڈرز کو بحال کیا گیا، دریائے کابل اور سوات میں تباہ کن سیلاب کے باوجود کے پی میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے بشمول فیڈرز اور گرڈ سٹیشنز کو فعال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کو ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے پیسکو اور ٹیسکو حکام کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ کھمبوں اور ٹرانسمیشن لائنوں پر کام تیز کیا جائے۔

تباہ کن سیلاب نے سوات کے بالائی علاقوں بشمول مٹہ، مدین اور بحرین کے علاوہ باجوڑ کے بعض علاقوں میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو بری طرح متاثر کیا ہے اور پیسکو اور ٹیسکو کے سربراہان کو ہدایت کی کہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر بجلی کا نظام بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے 10ارب روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے تاکہ متاثرہ آبادی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:عوام کو ریلیف، وزیراعظم نے 300 یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزختم کردیئے

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ اور چارسدہ کے تمام فوڈ متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بحال کر دیا گیا ہے اور پیسکو کی موثر منصوبہ بندی کی وجہ سے نوشہرہ کے کسی گرڈ سٹیشن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Related Posts