پہلے بھی بجلی مہنگی ہوئی، صارف کہاں جائے؟ کیا مر جائے؟، حافظ نعیم الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی ہر سڑک پر جگہ جگہ گندگی کے دھیڑ ہیں، لوگ بدترین اذیت سے دوچار ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
کراچی کی ہر سڑک پر جگہ جگہ گندگی کے دھیڑ ہیں، لوگ بدترین اذیت سے دوچار ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی:امیرجماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ پہلے بھی بجلی مہنگی ہوئی، صارف کہاں جائے؟ کیا مر جائے؟۔

نیپرا میں حکومت کی بجلی مہنگی کرنے کی سماعت کے موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی حکومت کے ساتھ چیئرمین نیپرا پر بھی سخت تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا صارفین کے تحفظ کا ادارہ ہے، سارا کچھ وفاقی حکومت پر نہ چھوڑا جائے، آئی پی پیز سے مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا؟حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سابق حکومت کے مہنگے معاہدوں کی بھی مذمت کرتا ہوں۔

چیئرمین نیپرا سے درخواست ہے کہ مزید بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے، 300 یونٹ کے صارفین کو بجلی کی سبسڈی سے محروم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: حقوق کراچی تحریک،اب دھرنا وزیر اعلیٰ ہاؤس پر ہوگا،حافظ نعیم الرحمن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے چیئرمین نیپرا سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ وفاقی حکومت کا دفاع کرتے ہیں، حالانکہ آپ کو غیر جانبدار ہونا چاہیئے۔

Related Posts