اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آگئی، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 60 پیسے مزید مہنگی کردی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 2 روپے ایک پیسا فی یونٹ اضافےکی درخواست جمع کرائی تھی، ڈیٹاکی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 1 روپے 61 پیسےفی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔
روس نے قومی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے منصوبے کو ختم کردیا
نیپرا کا کہنا ہے کہ فی یونٹ اضافےکا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پرہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔
چیئرمین نیپرانے کہا کہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرےگی۔