میانوالی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ تمہارے ہینڈلرجومرضی کرلیں الیکشن کروانا پڑے گا، نوازشریف کا ایسا استقبال ہو گا ن لیگ اور ہینڈلر بھی یاد رکھیں گے، لانگ مارچ کے لیے شہبازشریف، رانا ثنا اللہ تم سے بہترتیاری کپتان کر رہا ہے، ایسی پلاننگ کر رہا ہوں جوکسی نے نہیں کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے میانوالی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے،اس وقت ہمارے اوپر امریکا کے غلام بیٹھے ہیں،شہباز شریف جوتے بڑے اچھے پالش کرتے ہیں۔ ہماری حکومت کو گرایا گیا اور وہ مراسلے میں واضح لکھا ہوا ہے۔
مافیاز لوگوں کے ضمیر خریدتے ہیں یا ڈراتے دھمکاتے ہیں، ہمارا مقابلہ مافیاز، چوروں ڈاکوؤں کے ساتھ ہے، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، امامت نہیں کر سکتے، اقبالؒ کا شاہین اپنی زنجیریں توڑدیتا ہے، زنجیریں گرتی نہیں توڑی جاتی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ورلڈ بنک نے کہا برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملتا ہے،ڈیزل آج 250 روپے لٹر ہے، لوگوں سے پوچھیں بجلی کا بل کتنا آ رہا ہے،جو ہم پر لوگ مسلط کیے گئے یہ صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کررہے ہیں،قوم اپنے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہوتی ہے۔
کہا گیا اگر عمران خان کو ناہٹایا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،عمران خان کو ہٹانے کے بعد چیری بلاسم نے آنا تھا، وہ گورنمنٹ گرائی گئی جو 17سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی کررہی تھی، ن لیگ اور اسحاق ڈار معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے تھے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ لاکھوں لوگ جنگوں میں مارے گئے، ہم جس حقیقی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں، ہمیں صرف انصاف چاہیے،انصاف کمزور اور طاقتور کو برابر کرتا ہے،آتے ساتھ ہی اربوں کے کیسز معاف کروائے گئے،مشرف نے ان دو کرپٹ خاندانوں کو این آر او دیا۔
ہم نے اپنے ملک کے لیے فیصلے نہیں کیے کیونکہ ہمارے حکمران غلامی کر رہے تھے، آج بھی وزیرستان اور افغانستان کے بارڈرز پر ہمارے فوجی قربانیاں دے رہے ہیں، مجھے طالبان خان کہا جاتا رہا،ہم چاہتے ہیں پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں، انگریز کی غلامی میں 2جنگیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم پر کیس عمران نے نہیں بلکہ وہ پانامہ پیپرز میں انکشاف کے بعد پکڑی گئیں تھیں،مریم نواز جھوٹ بولتی رہی میرے لندن میں کوئی فلیٹ نہیں ہیں، اگر مریم نواز بچ گئی ہے تو زرداری بھی بچ جائے گا کیونکہ این آراو تو انکو مل گیا ہے۔
مزید پڑھیں:میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں۔عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک
عمران خان نے کہا کہ اب انکو پھر این آر او مل گیا ہے، نیب کے اوپر اپنا آدمی بیٹھایا اور کیسز معاف کروالیے،مریم نے تکلیف دہ پریس کانفرنس کی کہ میرے پر عمران خان نے کیسز کروائے، مریم نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔