الیکشن ہونگے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کرینگے، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن ہونگے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کرینگے، احسن اقبال
الیکشن ہونگے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کرینگے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے الیکشن ہونگے یا نہیں اس کا فیصلہ اتحادی کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست کررہے ہیں، انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، عمران خان اداروں کے درمیان بداعتمادی پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی برادری جموں وکشمیر میں قیدیوں کے ساتھ بھارت کے ناروا سلوک کا نوٹس لے، وزیراعظم

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست کر رہےہیں۔ عمران خان ہائبرڈ وار کے ٹولز کا استعمال کررہے ہیں۔ نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تو آزادی پاکستان کی فلم شروع کردی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمرا ن خان 2014 سے انتشار کی کوشش کررہے ہیں، انارکی پھیلا کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان کو آئین اور قانون کے مطابق سیاست کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا حساب 4 ہفتے کی حکومت نے نہیں دینا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی نے عوام دشمن معاہدہ کیا۔

Related Posts