اسلام آباد:ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آبپارہ مارکیٹ میں دو تاجروں گروپس شاہین تاجر گروپ اور تاجر انصاف گروپ کے درمیان انتخابات جاری ہیں۔
شاہین تاجر گروپ کی طرف سے صدر کے امیدوار اجمل بلوچ جبکہ ان کے مدمقابل تاجر انصاف گروپ کے ظہیر امیدوار برائے صدارت ہے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ انتخابات جمہوریت کا حصہ ہے یہ ہوتے رہنے چاہئیں۔
بجٹ میں حکومت نے تاجروں کو بہت مایوس کیا ہے یہ حکومت تاجر دوست نہیں ہیں غلط پالیسیوں کی وجہ سے تاجر حکومت سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
ہم تاجر برادری کرونا وائرس کی پہلی دوسری تیسری لہر کے دوران شدید مشکلات کا شکار رہے ہمارے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اب آہستہ آہستہ کاروبار چلنا شروع ہوا ہے۔ مہنگائی نے بھی بہت برا اثر ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس مہنگی چیزیں خریدنے کے پیسے نہیں اب کاروبار محدود ہو کر رہ گیا ہے اس وقت بیرون ممالک سے برآمدات نہیں ہورہی بہرحال ہم تاجر اس حکومت کی پالیسیوں سے بالکل اتفاق نہیں کرتے۔
کیونکہ اس لئے بجٹ میں تاجروں کے لئے کوئی خاص مراعات نہیں رکھی ہیں ہمیں اس حکومت سے بہت امیدیں تھیں لیکن بجٹ نے سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔
جبکہ صدارت کے مدمقابل امیدوار ظہیر کا کہنا تھا کہ ہمارے انتخابات تین سال کے بعد ہوئے ہیں کافی عرصہ کے بعد انتخابات ہوئے ہیں الیکشن کوئی بھی جیتے بس تاجروں کے مسائل حل ہونے چاہیے اللہ کا شکر ہے۔
پولنگ کا پراسس پر امن طریقے سے جاری ہے شام سات بجے تک رزلٹ آ جائے گا تمام تاجر انتخابات میں سو فیصد حصہ لے رہے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے سر انجام پائے ہیں انشاء اللہ انتخابات کے اچھے نتائج آئیں گے