راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایوسی ایشن کے انتخابات،ووٹنگ کا عمل جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایوسی ایشن کے انتخابات،ووٹنگ کا عمل جاری
راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایوسی ایشن کے انتخابات،ووٹنگ کا عمل جاری

اسلام آباد: راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسو سیشن کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جس میں صبح 8 بجے سے شام کے 5 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ہائی کورٹ میں آج انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کی جارہی ہے، اس دوران وکلاء برادری ہائی کورٹ کے صدر، جوائنٹ سیکرٹری،جنرل سیکرٹری، سینیئر نائب صدر کے لئے الیکشن لڑنے جارہے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ میں کل ووٹرز کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے جس میں 600 سے زائد خواتین جبکہ 44 مرد ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے احسن حمید للہ کا مقابلہ سیدطلعت زیدی سے ہونے جارہا ہے جبکہ سینیر نائب صدر کے لیے مبشر رفاق کا مقابلہ ارشد جنجوعہ کے مابین ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:

کمسن بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والارکشہ ڈرائیور گرفتار

دوسری جانب سیکرٹری کے لیے تین امیدوار الیکشن لڑیں گیے، جن میں زین ملک، شبیر مرزا اور ملک خرم شامل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے علی اکبر چعتائ اور ارسلان بن امین مد مقابل ہوں گے۔

Related Posts