انتخابات میں تاخیر کاکیس، سپریم کورٹ کا نیا بینچ کل سماعت کرے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق کیس ِِکی نیا بینچ کل سماعت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد کل نیا بینچ سماعت کرے گا، کون سا بینچ سماعت کرے گا یہ فیصلہ کل ہی ہو گا۔

اس سے قبل پنجاب، کے پی میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر کیس کی سماعت کرنے والا لارجر بینچ جسٹس امین الدین خان کی جانب سے کیس سننے سے معذرت پر تحلیل ہوگیاتھا۔

5 رکنی بینچ جب سماعت کیلئے آیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں، اس موقع پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں، شیخ رشید

جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا، جسٹس امین کی جانب سے معذرت کرنے کے بعد عدالت کا لارجر بینچ تحلیل ہو گیا اور اب کیس کی مزید سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا، جس کے بعد آج ہونے والی سماعت مؤخر کر دی گئی ہے۔

Related Posts