32 پی ٹی آئی ارکان کو نا اہل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 تحریک انصاف کے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے جنرل نشستوں پر 27 ارکان جب کہ پانچ مخصوص نشستوں سے خواتین ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے، ان خواتین ارکان میں پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ، کنول شوزب، عندلیب عباس، عاصمہ حدید اور ملیکہ بخاری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب ٹیم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئی

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ضمنی انتخاب کے جیتے ہوئے 6 حلقوں این اے 22، این اے 24، این اے31، این اے 108، این اے 118 اور این اے 239 کو خالی قرار دے دیا۔

عمران خان ضمنی انتخابات میں بیک وقت 7 حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے، پی ٹی آئی چیئرمین این اے 45 کرم سے بھِی کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے این اے 45 کے علاوہ عمران خان کے جیتے 6 حلقوں کو خالی قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے27 ایم این ایز، مخصوص نشستوں پر5 خواتین ارکان کی رکنیت بحال ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی 27 نشستوں پرضمنی انتخابات روک دیے۔

ای سی پی حکام کے مطابق اسلام آباد کے 3 حلقوں بشمول این اے 52، 53 اور این اے 54 میں 16 مارچ کو ہی ضمنی انتخاب ہوگا کیونکہ اسلام آباد کے حلقوں پر لاہور ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ لاگو نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 70 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل  کرتے ہوئے پنجاب کے حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیا تھا۔

Related Posts