ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے معروف بھارتی اداکار چنکی پانڈے کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔
چنکی پانڈے کی سالگرہ کے موقع پر ایکتا کپور نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے ذومعنی انداز میں چنکی سے ماضی میں کی جانے والی محبت کا اقرار کیا۔
چنکی کے ہمراہ ایکتا کپور نے ماضی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کئی سالوں پہلے اگر چنکی میری بات کا جواب دیتے تو آج میں بھی ان کی اہلیہ ہوتی۔ چنکی پانڈے کو ایکتا کپور نے سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔
ایکتا کپور کی انسٹااسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ایکتا کپور ہی نہیں، فلم ساز فرح خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا بھی چنکی پانڈے سے ماضی میں محبت کا اعتراف کرچکی ہیں۔