ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے کوملی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 3 ڈالر کم ہو کر 1637 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے، جبکہ ملک میں 10 گرام سونا 1243 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کا نیا طوفان، روٹی، دودھ اور آٹے سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔

Related Posts