آواران میں سیلابی ریلے میں کار بہہ گئی، 8 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آواران میں سیلابی ریلے میں کار بہہ گئی، 8 افراد جاں بحق
آواران میں سیلابی ریلے میں کار بہہ گئی، 8 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع آواران میں ہفتہ کو سیلابی پانی میں کار بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مبینہ طور پر جھاؤ جانے والی کار سیلاب میں بہہ گئی۔ جس کے نتیجے میں تمام افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں لاشیں نکال کر اپنے اپنے علاقوں کو منتقل کر دی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عزیز اللہ، منیر احمد، عائشہ بی بی، نور زادی، سیما بی بی، حبیبہ بی بی، مسیر احمد اور محسن کے نام سے ہوئی ہے۔

مرنے والے افراد کا تعلق سکندرآباد کے ضلع سوراب سے تھا اور وہ ایک شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:سیکورٹی فورسز کی آواران میں کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک

مزید یہ کہ بارشوں نے پل کو بھی بہا دیا ہے جس کی مرمت اس وقت بی اینڈ آر اور نیشنل ہائی وے کے کارکنان کر رہے ہیں۔ علاقے میں معمولی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

Related Posts