آج عید میلاد النبی ﷺمذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Eid Milad-un-Nabi being celebrated with religious fervour

اسلام آباد: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں  کی سلامی کے ساتھ ہوا۔ فجر کی نماز کے بعد مساجد میں امت مسلمہ کے اتحاد و ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

آج ملک بھر میں نبی آخرالزماں ﷺکی تعظیم کے لئے خصوصی کانفرنسوں ، تقاریب اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام ایک بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺکانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا افتتاحی سیشن صدرڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت ہوگاجبکہ اختتامی سیشن کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

ممتاز مذہبی اسکالرز اور غیر ملکی مندوبین کانفرنس میں شریک ہوں گے اور حضور اکرم ﷺ کی زندگی اور تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر حکومت نے کل سے ہفتہ عشق رسول منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدرمملکت نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مغرب میں توہین رسالت ﷺکے قابل مذمت واقعات نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات نے تفرقہ پیدا کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی اور بات چیت کے جذبے کی بھی خلاف ورزی کی۔

مزید پڑھیں:عید میلاد النبی کی خوشیاں اور محسنِ انسانیت ﷺ کا اخلاق و کردار

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے بہتر طریقے سے نپٹنے اور اسلام کے حقیقی جذبے کو اجاگر کرنے کے لئے رسول اکرم ﷺکی تعلیمات اور قرآن پاک کے حقیقی پیغام کو عام کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺنے انصاف ، برابری اور مساوات کے ساتھ مدینہ کی ریاست قائم کی جو پوری دنیا کے لئے ایک نمونہ ہے۔

Related Posts