مصر میں پبلک پراسیکیوشن آفس نے آشنا کے ساتھ مل کرایک لڑکی کا اپنے ماں کے وحشیانہ قتل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قتل کی یہ واردات اس وقت انجام دی گئی جب لڑکی کو اس کی ماں نے ایک پڑوسی لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔ یہ لڑکا اس سے عمر میں کئی سال چھوٹا تھا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نوجوان کی مدد سے اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد بیٹی نے اس کی موت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی لاش پر کھولتا ہوا پانی ڈالنے کا فیصلہ کیا، جبکہ قاتل نے لاش کو اندر چھپانے کے لیے ایک بڑے بیگ کا استعمال کیا۔ وہ مل کر اس سے جان چھڑانے کی منصوبہ بندی کرتے رہے تاکہ ان پر قتل کا الزام عاید نہ ہوسکے۔
تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ “جب ماں اپنی بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ کے گھر میں داخل ہوئی تو انہوں نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکے نے لڑکی کی ماں کو کلمہ پڑھنے کو کہا اور طنزیہ انداز میں بولا کہ “تم نے ہمارا وقت ضائع کیا۔ پھر اسے ایک مہلک ضرب سے لگائی جس وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئی۔
پبلک پراسیکیوشن نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے فرانزک کے بعد لڑکی اور لڑکے کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر حراست میں لے لیا ہے۔