ای ایف پی کا حکومت سے آکسیجن سلنڈرز درآمد کرنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meat Industry: The Growth Potential: Ismail Suttar

کراچی : ایمپلائز فیڈریشن کے صدر اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈز کی شدید قلت پیداہو ہوگئی،منافع خور عناصرکااستعمال شدہ سلنڈر500فیصد زائد قیمت پر فروخت کرناانتہائی شرمناک ہے۔

ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار نے ملک میں کورونا کے مہلک مرض پھیلنے کی وجہ سے آکسیجن کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پرچین سے آکسیجن سلنڈر درآمد کرنے کی تجویز دیتے ہوئے اس امرپر گہری تشویش کیا ہے کہ ملک میں وسیع گنجائش کے باوجودمنافع خور عناصراستعمال شدہ سلنڈر500فیصد زائد قیمت پر فروخت کررہے ہیں جوکہ انتہائی شرمناک ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کورونا مریضوں کی تصدیق کے ساتھ اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈروں کی شدیدقلت پیداہونا شروع ہوگئی ہے۔

اسی طرح آکسیجن کنسین ٹریٹرز اور اوکسی میٹری ڈیوائسز کی بھی بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے جواگر دستیاب بھی ہیں تو ان کی قیمت انتہائی زیادہ ہے چونکہ گھروں میں قرنطینہ کرنے والوں کو بھی آکسیجن سلنڈر کی ضرورت پڑتی ہے تاہم اس کی عدم دستیابی اور بہت زیادہ قیمت نے ملک میں صحت کے نظام کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے جس پر بروقت توجہ دے کر قیمتی انسانوں جانوں کو بچاجا جاسکتا ہے۔

ای ایف پی کے صدر نے اس سنگین صورتحال میں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ بڑی تعداد میں آکسیجن سلنڈرزدرآمد کیے جائیں تاکہ اسپتالوں اور گھروں میں آکسیجن کی بڑھتی ضرورت کو پورا کیا جاسکے کیونکہ آکسیجن سلنڈرز اور اس متعلقہ آلات کی قیمتوں میں نہ تھمنے والا اضافہ جاری ہے لہٰذا اب وقت آگیاہے کہ گیس پلانٹس کی موجودہ پیداواری صلاحیت کاجائزہ لیا جائے تاکہ درآمدات کے ذریعے موجودہ طلب کو پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سپلائی چین کے لیے ضوابط ضروری ہیں تاکہ دستیابی اور قیمتوں کے مسائل پر قابوپایاسکے جبکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی ذاتی مفاد کے لیے قومی صحت ایمرجنسی کا استحصال نہ کرسکے نیز آکسیجن سلنڈرز کے بحران میں وینٹی لیٹرز پر بھی لازمی توجہ دی جائے لہٰذا حکومت کو آکسیجن سلنڈرز درآمد پر غور کرنا چاہیے اور مقامی و رسد میں توازن کویقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: راتوں کو بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک نے عوام کی نیندیں اڑادیں

ای ایف پی کے صدر نے انسانیت کے ناطے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ ایک بار آکسیجن سلنڈر استعمال کرنے کے بعد اسے فوری واپس کریں تاکہ کسی ضرورت مند کی جان بچائی جاسکے۔

Related Posts