ای ایف پی کا وفد ”موسیاد ایکسپو2020“ میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EFP-led Delegation Visits Turkey to Attend 2020 MUSIAD Trade Expo

کراچی : ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر و چیئرمین اکنامک کونسل اسماعیل ستار کی قیادت میں ایک وفد استنبول منعقد ہونے والے”موسیاد ایکسپو2020“ میں شرکت کیلئے ترکی میں پہنچ گیا۔

ڈائریکٹر ای ایف پی ای سی محمود ارشاد بھی وفدکے ہمراہ ہیں۔ایکسپو میں ترکی اور دیگر ممالک کی 8 ہزار سے زائد کمپنیوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے ذریعے دوطرفہ تجارتی روابط کو مستحکم کرنے پر مرکوز رکھی گئی ہے اور یہ ایک ہائبرڈ میلے کی حیثیت کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے جہاں پہلی بار براہ راست کے ساتھ ہی آن لائن بھی اس کا انعقادکیا گیاہے۔

ای ایف پی کے جاری ایک بیان کے مطابق ”موسیاد ایکسپو2020“ کو ترکی کے صدر طیب اردگان کی حمایت حاصل ہے اور دنیا بھر میں اسے زبردست پذیرائی حاصل ہے جہاں بیشمار صنعتوں اور تنظیموں کے شرکاء کو پینل مباحثوں اور ون آن ون کاروباری میٹنگز میں شرکت کے مواقع میسر آئیں گے تاکہ عالمی منڈیوں میں ترکی کی گرفت مضبوط ہوسکے۔

صدر ای ایف پی ای سی اسماعیل ستار نے بتایا کہ یہ میلہ پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا اور اسی کے ساتھ ساتھ بہت سارے ممالک کے خریداروں اور نمائندوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ بھی ہوگی۔

ای ایف پی غیر ملکی تجارت میں اضافے اور سرمایہ کاری لانے کے لیے پرعزم ہے اور اقتصادی کونسل تشکیل دینے کی ایک بنیادی وجہ غیر ملکی تنظیموں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا اور پاکستان کی معاشی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو کے تیسرے دن موسیاد اور شریک ممالک کے مابین ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوگی جو کہ برآمدی سودوں پر مہر لگانے کا سنہری موقع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای ایف پی ای سی نے تندہی کے ساتھ پاکستان میں دستیاب معدنیات کے وسائل کو بروئے کار لانے اور یہ یقینی بنانے کے لیے ایک طویل المیعاد ایکشن پلان تیار کیا ہے کہ خام معدنیات کم اور زیادہ سے زیادہ ویلیو ایڈڈ معدنیات برآمد ہوں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی خاتون تاجر سیّدہ آمنہ نے 8 امریکی اسٹیوی ایوارڈز جیت لیے

”موسیاد ایکسپو2020“ میں وہ معدنیات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تیار ہونے والی صنعتی مصنوعات کو بھی فروغ دیں گے۔ اقتصادی کونسل ای ایف پی پاکستان کے مینوفیکچررز کے لئے نئی راہیں کھولنے پر توجہ دے گی۔

Related Posts