کراچی : ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان صدر اور اکنامک کونسل کے چیئرمین اسماعیل ستار نے گورنر اسٹیٹ رضا باقر پر زور دیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں مزید 300بیسس پوائنٹس کمی کی جائے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات ناکافی ہیں جو مندی کی شدت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں اوراس کے نتیجے میں کاروباری اداروں باالخصوص ایس ایم ایز کو سرمائے کی شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسماعیل ستار نے حالیہ ڈیجیٹل اجلاس میں ای ایف پی کی تجاویز کو قبول کرنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آجروں نے ورکرز اور ملازمین کو تنخواہوں، اجرت کی ادائیگی کے لیے ری فنانس اسکیم کے تحت ضمانت میں نرمی جیسے اقدامات کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن ختم نہیں مزید سخت کیا جائے، صنعتکاروں کی وزیراعلیٰ سندھ اپیل