ای ایف پی پاکستان میں آئی ایل او ایم این ای اعلامیہ کے فروغ کیلئے نیشنل فوکل پوائنٹ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EFP appointed as National Focal Point for promoting ILO MNE declaration

کراچی : ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کو پاکستان میں آئی ایل او ایم این ای اعلامیہ کو فروغ دینے کے لیے نیشنل فوکل پوائنٹ مقرر کیا گیا ہے، یہ فیصلہ آئی ایل او کنٹری آفس اسلام آباد میں منعقدہ سہ فریقی حلقہ انتخاب کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او محترمہ انگریڈ کریسٹنسن، جنرل سکریٹری پی ڈبلیو ایف ظہور اعوان، عثمان راجہ ایم او پی ایچ آر ڈی، صغیر بخاری، سینئر پروگرام آفیسر آئی ایل او، ذکی احمد خان، نائب صدر ای ایف پی اور فصیح کریم صدیقی، مشیر ای ایف پی نے شرکت کی۔

قبل ازیں ای ایف پی کے مشیر فصیح الکریم صدیقی نے ایم این ای ڈی پروجیکٹ کے تین مراحل کے دوران 2015 کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان میں ایم این ای ڈیکلریشن کو فروغ دینے کے لیے نیشنل فوکل پوائنٹ مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سکریٹری ظہور اعوان نے تجویز پیش کی کہ مشیر ای ایف پی کو پاکستان کے لیے نیشنل فوکل پوائنٹ کے طور پر مقرر کیا جاسکتا ہے کیونکہ کثیر القومی اور قومی کاروباری اداروں اور ان کی سپلائی چین کے وسیع رابطوں کی وجہ سے اس منصوبے کو شروع کرنے کا ارادہ ہے اس کی توثیق اجلاس میں میں موجود شرکاء نے کی۔ یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ یہ تقرری3 سال کی مدت کے لیے ہوگی جس کے بعد فوکل پوائنٹ کو ورکرز اور حکومت کے مابین گردش کیا جائے گا۔

اجلاس میں ریفرنس کی شرائط (ٹی او آرز) کو بھی منظور کیا گیا جس کے مطابق نیشنل فوکل پوائنٹ کی سرگرمیوں میں حکومت کی وزارتوں اور ایجنسیوں ، ملٹی نیشنل انٹرپرائزز ، آجروں اور کارکنوں کی تنظیموں میں ایم این ای کے اعلامیہ کے اصولوں کے بارے میں مقامی زبانوں میں آن لائن معلومات اور ڈائیلاگ پلیٹ فارم بابت شعور اجاگر کیا جائیگا نیز آئی ایل او ہیلپ ڈیسک برائے کاروبار اور کمپنی یونین ڈائیلاگ کو فروغ دیا جائے گا۔

آئی ایل او کے سینئر پروگرام آفیسر صغیر بخاری نے کہا کہ انڈسٹری کے مختلف پلیئرز کے درمیان نقطوں کو جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ اپنے کاروبار میں استحکام کے لیے ایم این ای ڈی کے اصولوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ایم او پی آر آر کے عثمان راجہ نے اپنے تاثرات میں اس رائے سے اتفاق کیا کہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کو نیشنل فوکل پوائنٹ کے طور پر تقرری کرنے کا فیصلہ عملی اور مفید اقدام ہے۔ کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او اینگریڈ کریسٹنسن نے ای ایف پی کو نیشنل فوکل پوائنٹ کی حیثیت سے تقرری کا عملی فیصلہ لینے میں سہ فریقی شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سہ فریقی شراکت دار ملٹی نیشنل و نیشنل انٹرپرائزز غیر ملکی خریداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز طویل مدتی کاروباری استحکام کے وسیع تر مفاد میں ایم این ای ڈی کے اصولوں کو پاکستان میں فروغ دینے کے لیے قریبی تعاون اور شراکت میں کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:ای ایف پی کے زیراہتمام کام کے مقام پر’’ پیشہ وارانہ حفاظت اور صحت ‘‘کانفرنس کا انعقاد

ای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان نے سہ فریقی شراکت داروں کا ای ایف پی پر اعتماد اور ای ایف پی کو نیشنل فوکل پوائنٹ کے تقرر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سہ فریقی شراکت داروں کو یقین دلایا کہ ای ایف پی پوری ذمہ داری کے ساتھ ٹی او آرز کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور شعبہ جاتی و کاروباری ایسوسی ایشنز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے ایم این ای اعلامیہ کو فروغ دے گی۔

Related Posts